مظفر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار جھگی ہلاک

ذوالفقارعرف جھگی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 04, 2015
ذوالفقارعرف جھگی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس. فوٹو: فائل

سیت پور کے جنگلات میں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گروپ 'جھاکہ' کا بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا۔

ایس ایچ او یاسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مظفر آباد میں سیت پور کے جنگلات میں چھاپہ مارا تو ان کا مقابلہ جھاکہ گینگ کے ڈاکوؤں سے ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا جب کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ذوالفقارعرف جھگی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |