پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 04, 2015
قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہباز شریف فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت میک اور بریک کے دو راہے پر کھڑا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا لیکن اس جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے فارغ التحصیل جوانوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے جب کہ بڑے مقصد کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح ترکی اور سری لنکا نے دہشت گردی سے دامن چھڑایا اسی طرح تربیت میں تعاون پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جب کہ تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن ''ضرب عضب'' کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |