خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک 13 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی گی اطلاع پر وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بمباری کی

فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔ فوٹو: فائل

وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔
Load Next Story