سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا رنویرسنگھ آپریشن تھیٹر میں بھی باز نہ آئے

رنویر سنگھ بازو کے آپریشن کے دوران مداحوں کو صورت حال کے بارے میں مسلسل ٹوئٹ پر آگاہ کرتے رہے

باجی راؤ مستانی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ بازو کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پرستاروں کو باخبر کرتے رہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''باجی راؤ مستانی'' کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ بازو کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، معالجین نے اس کا علاج مستقل بنیادوں پر فزیو تھراپی قرار دیا تھا تاہم اپنے معالجین کا مشورہ نہ ماننے پر انہیں اپنے بازو کا آپریشن کرانا پڑا لیکن اس موقع پر بھی انہوں نے اپنے مداحوں سے رابطہ نہ توڑا اور سر جری کے دوران مسلسل ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو آپریشن سے متعلق آگاہ کرتے رہے۔
Load Next Story