ایران جوہری معاہدے کی آڑ میں ایٹم بم بنانے کی سازش کر رہا ہے اسرائیل

عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ خطرناک سمت کی جانب قدم ہے، ترجمان اسرائیلی حکومت


ویب ڈیسک April 04, 2015
عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ خطرناک سمت کی جانب قدم ہے، اسرائیل۔ فوٹو: فائل

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی آڑ میں ایران ایٹم بم بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان مارک ریگیف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ خطرناک سمت کی جانب قدم ہے، اس معاہدے سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ مارک ریگیف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے پردے میں ایران کا واحد مقصد ایٹم بم تیار کرنا ہے اور ہم ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان ایک سمجھوتے پر اتفاق ہوا ہے جس کے مطابق ایران یورینیم کی افزودگی روک دے گا جس کے جواب میں اس پر عائد معاشی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |