بنگلا دیش دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پی سی بی کو زر تلافی دینے پر رضامند

بنگلا دیش پاکستان کو زر تلافی کی مد میں ایک سے 3 لاکھ ڈالر ادا کرے گا، ذرائع


ویب ڈیسک April 04, 2015
بنگلا دیش نے دسمبر 2012 میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آنا تھا۔ فوٹو: فائل

پشاور: بنگلادیش نے 2012 میں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر پی سی بی کو زر تلافی کی مد میں ایک سے 3 لاکھ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 2012 میں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو زر تلافی کے طور پر ایک سے 3 لاکھ ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے دسمبر 2012 میں ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |