کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے عمران اسماعیل
ایم کیو ایم این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ سے قبل ہار چکی ہے، رہنما پی ٹی آئی
لاہور:
تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہم پر کل منظم حملہ کیا اور اگر اب کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر ریلی کی صورت میں عمران اسماعیل کی قیادت میں کریم آباد پہنچی جہاں سڑک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کریم آباد میں تصادم یا کشیدگی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی جانب سے منظم حملہ کیا گیا، بتایا جائے کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد متحدہ رہنماؤں کو بلا کر ضابطہ اخلاق توڑنے کا پوچھیں، اب ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ این اے 246 میں فوج اور رینجرز کی نگرانی میں الیکشن کرایا جائے کیوں کہ فوج یا رینجرز کے بغیر الیکشن کی ضرورت نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی کارروائی الیکشن سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے جب کہ متحدہ پولنگ سے پہلے ہی الیکشن ہار چکی ہے، چائنا کٹنگ میں ملوث افراد کو فوری پکڑا جائے جب کہ یہ لوگ پہلے قتل کرتے ہیں پھر قبر پر فاتحہ بھی پڑھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اس لئے اب ہمیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ابھی الیکشن شروع نہیں ہوا اور ایم کیو ایم کی بوکھلاہٹ دکھائی دے رہی ہے جب کہ سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کا مقصد خوف کو ختم کرنا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lqjzl_imran-ismail_news