کرس گیل احمد شہزاد کی حمایت میں نکل آئے

احمد شہزاد اتنے برے نہیں کہ انہیں ڈسپلن کی بنیاد پر ٹیم سے باہر کردیا جائے، ویسٹ انڈین بلے باز


ویب ڈیسک April 04, 2015
احمد شہزاد اتنے برے نہیں کہ انہیں ڈسپلن کی بنیاد پر ٹیم سے باہر کردیا جائے، ویسٹ انڈین بلے باز۔ فوٹو:فائل

پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو بنگلادیش کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سے ڈراپ کئے جانے پر ویسٹ انڈیز کے دھواں دھار بلے بازکرس گیل ان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کرس گیل کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اتنے برے نہیں کہ انہیں ڈسپلن کی بنیاد پر ٹیم سے باہر کردیا جائے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیئے۔ کرس گیل نے کہا کہ احمد شہزاد ٹیلنٹڈ بیٹسمین ہیں اس لئے انہیں ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔