روس کا یمن میں غیر ملکیوں کے انحلا تک فضائی حملے روکنے کا مطالبہ
علاقے سے غیر ملکیوں اور سفارت کاروں کے محفوظ انخلا تک حملے روکے جائیں، سلامتی کونسل میں قرارداد
روس نے سلامتی کونسل سے یمن میں موجود غیر ملکیوں اور سفارت کاروں کے انخلا تک علاقے میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یہ قرارداد اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرا اجلاس میں پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ فضائی حملوں میں اتنا وقفہ دیا جائے تاکہ وہاں موجود غیر ملکی، سفارت کاراور دیگر افراد کو ملک سے نکالنے کے لیے تیز اور محفوظ راستہ مل سکے۔
قرارد کے متن میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ علاقے میں انسانی امداد کو روکنا اور انہیں نکالنے کا راستہ نہ دینا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی انتہائی سنجیدہ خلاف ورزی ہے اس لیے اتحادیوں کو چاہئے کہ وہ حملوں میں اتنا وقفہ دیں جس دوران متعلقہ ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یمن میں پھنسے لوگوں کو محفوظ طور پر نکال سکیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے بھی اقوام متحدہ سے یمن میں 24 گھنٹوں کے لیے فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں موجود لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جاسکی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lszc4_yemen-war_news