فضل الرحمن زرداری کے رائٹ ہینڈ ہیں ہر حکومت میں مال بناتے ہیں عمران خان

حکومت نے وزیرستان میں امن کاموقع گنوادیا،ہمیں واپسی کا طعنہ دینے والے ایک کال پر ہی گوجرانوالہ سے واپس ہوگئے تھے


Numainda Express October 09, 2012
پہلی بارکوئی قبائل کاحال پوچھنے گیا،فوج نے روکا نہیں خطرات سے آگاہ کیا،الطاف حسین کے بارے میں موقف نہیں بدلا،پریس کانفرنس فوٹو : ثناء

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی توکوٹکئی میںجلسہ کرکے دکھاتے۔

فوج نے ہمیںروکا نہیں بلکہ اندھیرے کے خطرات سے آگاہ کیا،مارچ کے شرکاکی زندگیاں خطرے میںنہیںڈالناچاہتاتھا ، ساری دنیا نے حکومت کی دوغلی پالیسی دیکھ لیِ ،ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ،امن مارچ ناکام ہوجاتا تومغرب کویہ تاثرملتاکہ وزیرستان واقعی خطرناک علاقہ ہے،حکومتی رکاوٹوں اور خوف کے باوجود مارچ میں شرکت پر غیرملکیوں ،پارٹی کارکنوں اورمیڈیا کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت نے وزیرستان میں قیام امن کاسنہری موقع گنوادیا، اگرہماری مددکی جاتی تواس کا فائدہ حکومت کوہی ہوتا،ہمارے راستے میںکنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

انھوں نے کہاکہ ڈرون حملے ملک میں انتہاپسندی کی اہم وجہ ہیں ،ان حملوں میں 98 فیصد بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں ،مشرف دورمیں ڈرون حملوںکی سب سے زیادہ مخالفت میں نے کی،پہلی بارکوئی قبائلیوںکاحال پوچھنے گیہے ، وکی لیکس کے مطابق گیلانی نے امریکیوں سے کہا آپ ڈرون حملے کرتے رہیں اور ہم مذمت کرتے رہیںگے، مولانا فضل الرحمن نے امریکیوں سے کہا کہ مجھے وزیراعظم بنوا دوجوکہیں گے کروںگا ، عمران خان نے کہاکہ ہمیں راستے سے واپسی کا طعنہ دینے والے ایک فون کال پر اسلام آباد آنے کے بجائے گوجرانوالہ سے واپس لاہور چلے گئے تھے ۔

شہبازشریف لندن میںبیٹھ کردہشت گردی کے خلاف مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف بیرون ملک جلسوں میںمصروف ہیں، وہ وزیرستان نہیںجا سکتے توکم از کم ڈی آئی خان تک ہی چلے جائیں،مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن آصف زرداری کے رائٹ ہینڈہیں،وہ ہرحکومت میں شامل ہوکر مال بٹورتے ہیں،وہ پہلے مشرف اورزرداری حکومت میں مزے لوٹ رہے ہیں، ایک سوال پرانھوںنے کہاکہ الطاف حسین سے متعلق اپنا موقف تبدیل نہیںکیا،لندن میں اسکاٹ لینڈکے سامنے جوکہناتھاکہہ دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |