کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ
شہر بھر میں جلسے جلسوں کی کوریج کے لیے ڈرون کیمروں،کواڈکاپٹراور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی عائد
محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ڈرون، کیمروں، کواڈ کاپٹر اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث لگائی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نافذ کی گئی ہے جب کہ ہیلی کیم اور ڈرون کیمروں کے ذریعے دہشت گردی کے خدشات ہیں جن کی بنا پر جلسے جلوسوں میں ان کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ گزشتہ روز کریم آباد میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں شدید نعرے بازی ہوئی جس کےبعد مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا انتخابی کیمپ بھی اکھاڑ دیا تھا۔