غلط پالیسوں سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی مشرف

عوام معاشی تنگی کا شکارہیں،میرا دورملکی ترقی کاایک تاریخی دورتھا، ٹیلیفونک خطاب


Numainda Express October 09, 2012
فوٹو : فائل

سابق صدر وآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاستدانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملکی معشیت تباہی کے دہانے پہنچ گئی ہے۔

عوام معاشی تنگی کاشکارہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کو ملک اورقوم سے کوئی دلچسپی نہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے آل پاکستان مسلم لیک مینارٹی ونگ راولپنڈی کے زیر اہتمام پریس کلب راولپنڈی میں کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد اشرف،شعبہ خواتین کی آرگنائزر ثمینہ ممتاز،جنرل سیکریٹری عدیل ایڈوکیٹ، صائم علی دادا،افشاں عادل ایڈووکیٹ، مسنراختر چارلس نے بھی خطاب کیا۔

پرویزمشرف نے کہا کہ میرادورملک کی ترقی کا ایک تاریخی دورتھا ،بے شمار پراجیکٹ بنائے اورمیں نے ہرسطح پرخواتین کو نمائندگی دی، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیاگیا۔ چوہدری اشرف نے کہاکہ پرویزمشرف کے دور میں اقلیتی بھائیوں کوجو حقوق دیے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |