دہشتگردوں سے فردوس اعوان اورایف آئی اے ہیڈکوارٹرکوخطرہ

لاہور،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی میں بھی حملے کرسکتے ہیں،سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکی ہدایت

لاہور،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی میں بھی حملے کرسکتے ہیں،سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کوجاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہخفیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد مستقبل قریب میں کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہورمیںحملے کرسکتے ہیں۔

ایک اوراطلاع کے مطابق دہشت گرد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پرحملوںکی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ ایک مراسلے میں بتایا گیاہے کہ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کودہشت گردوںکی جانب سے خطرہ ہے لہٰذا ان کی سیکیورٹی سمیت ملک بھرمیںسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔ادھر لاہور سے نمائندے کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیاہے پنجاب میں اعلیٰ سول وپولیس افسران اوروی آئی پیز پردہشت گردوںکے حملوں کاخدشہ ہے۔


دہشت گردا علی افسران کی میٹنگزاور وی آئی پیزکونشانہ بناسکتے ہیں،تھریٹ الرٹ 1856کے مطابق دہشت گرد اعلیٰ افسران اور وی آئی پیز کودہشت گردی کانشانہ بنانے کیلیے جدید طرزکے حملوںکی پلاننگ کر رہے ہیں جس میں وہ ہارڈ ویئرڈیوائس استعمال کریںگے ،دہشت گردوںکے پلان کوناکام بنانے کیلیے اعلیٰ افسران اوروی آئی پیز کی سیکیورٹی کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔

 
Load Next Story