چارلی ہیبڈوپر حملے کے بعد فرانس میں اسلامی کتب کی فروخت میں اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلے میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں تین گنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 05, 2015
2001 میں بھی نائن الیون حملوں کے بعد بھی اسلامی کتب کی فروخت میں اسی طرح اضافہ ہوا تھا، فوٹو:فائل

چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد فرانس میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے تحت کتابوں کی فروخت 3 گنا تک بڑھ گئی ہے۔

فرنچ یونین آف بک شاپس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں تین گنا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے،فرانس میں اسلام اور مشرقِ وسطیٰ پر کتابیں شائع کرنے والے البراق پبلشرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چارلی ہیبڈو میگزین پر حملے کے بعد اسلامی کتابوں کی فروخت 30 فیصد تک بڑھی ہے جب کہ 2001 میں بھی نائن الیون حملوں کے بعد بھی اسلامی کتب کی فروخت میں اسی طرح اضافہ ہوا تھا۔ فرانس کے مقامی پبلشرز کے مطابق گزشتہ سال عیسائیت کے مقابلے میں اسلامی کتابوں کی اشاعت میں بھی 2 گنا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد میگزین کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔