علی ظفر نے پاکستانی فلم کی خاطر تین بھارتی فلمیں ٹھکرا دیں

سال کے آغاز پر ہی اعلان کرچکا ہوں کہ اس سال پاکستان میں کام کرونگا اوراپنی فلم بناؤں گا، علی ظفر


Showbiz Reporter April 05, 2015
حال ہی میں دورہ بھارت کے دوران انہیں بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کی جانب سے اہم کرداروں میں کام کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: مشہور گلوکاراور اداکارعلی ظفرنے پاکستان میں کام کرنے کی خاطر بالی ووڈ کی تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کو مستردکردیا ہے۔

حال ہی میں دورہ بھارت کے دوران انہیں بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کی جانب سے اہم کرداروں میں کام کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن علی ظفر نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کے حوالے سے مصروفیت کے باعث تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

علی ظفرنے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ رواں سال کے آغاز پر ہی اس بات کا اعلان باقاعدہ پریس بریفنگ میں کرچکا ہوں کہ میں اس سال پاکستان میں کام کرونگا اوراپنی فلم بناؤں گا۔ اس کے لیے میں نے بہت سے نوجوان رائٹرز سے اسکرپٹ بھی حاصل کیے تھے اوراب میں نے اپنی فلم کی تمام ترکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے، میں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں