پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی خوف نہیں گلوکار میکا سنگھ

لاہور کا ماحول امرتسراورکراچی ممبئی جیسا لگتا ہے، گلوکار میکا سنگھ


Showbiz Reporter April 05, 2015
لاہور کا ماحول امرتسراورکراچی ممبئی جیسا لگتا ہے، گلوکار میکا سنگھ۔ فوٹو : فائل

لاہور: بھارتی گلوکارمیکاسنگھ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کاخوف نہیں، میں بنا سیکیورٹی لاہورمیں گھوم پھررہا ہوں اوربھارت میں بسنے والے لوگوں کوبھی یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لاہور کا ماحول امرتسراورکراچی ممبئی جیسا لگتا ہے۔ پاکستان میں بابا گرونانک کے گردوارہ پرحاضری دے چکا ہوں۔ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خاں اورابرارالحق کے ساتھ مستقبل میں صوفی گیت ریکارڈ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہوں، اگرکوئی مجھے فلموں کے گیت گانے کی پیشکش کریگا تومیں خوشی سے اس پراجیکٹ کوسائن کرونگا۔

انھوں نے بتایاکہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم میرے پسندیدہ گلوکارتھے۔ ان کے علاوہ غزل گائیک غلام علی ، جاوید بشیر اورراحت فتح علی خاں بھی مجھے بہت پسند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں