بہترین کوریج پر ایکسپریس کے شکر گزار ہیںمہیش بھٹ

راجہ چوہان کے پروگراموں کی بھارت میں بھی دھوم ہے، دیوالی پر آنے کی کوشش کریں گے


Press Release April 05, 2015
پاکستان میں بھی اقلیتی فنکار خوشگوار ماحول میں کام کرتے ہیں۔ مہیش بھٹ، فوٹو : ایکسپریس

PESHAWAR: گزشتہ دنوں بھارت سے آئے ہوئے فلم ساز مہیش بھٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اقلیتی براردی کے پروگراموں کی دھوم بھارت میں بھی ہے۔

یہاں کا شوبز میڈیا ثقافتی پروگراموں کی بھرپور کوریج کرتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں بھی اقلیتی فنکار خوشگوار ماحول میں کام کرتے ہیں۔ راجہ چوہان اقلیتی برادری کے پروگراموں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اسی طرح بھارت میں بھی فنکار انھیں اچھی طرح جانتے ہیں۔

میں پاکستان کے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کا شکر گزار ہوں انھوں نے ثقافتی مشن کو آگے بڑھایا' آنے والی دیوالی کے تہوار کے موقع پر میں اور میری ٹیم کی راجہ چوہان کے ثقافتی پروگرام میں شرکت بھی متوقع ہے۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ بہترین کوریج پر وہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے بھی شکر گزار ہیں۔ راجہ چوہان نے کہا وہ اپنی ثقافتی سرگرمیوں سے ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے میں کوشاں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں