فلم ’’سوال700کروڑ ڈالر کا‘‘ میں بھارتی اداکار بھی شامل

اپنی فلم میں پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کرنا چاہتا ہوں، فلم ڈائریکٹر


Cultural Reporter April 05, 2015
اپنی فلم میں پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کرنا چاہتا ہوں، فلم ڈائریکٹر. فوٹو: فائل

نوجوان فلم ڈائریکٹر جمشید جان محمد ان دنوں اپنی نئی فلم''سوال 700کرورڑ ڈالر کا'' کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، وہ ان دنوں اس فلم کی فلم بندی کا شیڈول بنارہے ہیں اور وہ اپنے فلم کی شوٹنگ سری لنکا، بینکاک، اور تھائی لینڈ میں کرنا چاہتے ہیں۔

جمشید جان محمد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم میں پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں بھارتی ادکار راج پال کو فلم میں ایک اہم کردار کے لیے شامل کرلیا گیا ہے جب کہ اس فلم میں پاکستان کے معروف اداکار غلام محی الدین، جاوید شیخ، نئیر اعجاز، شمعون عباسی کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

اس فلم کا میوزک بھارت میں ریکارڈ کیا جاچکا ہے، فلم کے مکالمے ناصر ادیب نے لکھے ہیں ا ور پروڈیوسر کرنل شاہد ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں سری لنکا میں شروع کی جائے گی جب کہ گزشتہ دنوں انھوں نے لوکیش کا انتخاب بھی مکمل کرلیا۔ جمشید جان محمد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی خوش آئند ہے' اگر اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو فلم اندسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں