خیرپور7 افرادکی ہلاکت کیخلاف ضلع بھرمیں ہڑتالسوگ

مرنیوالوں کے لواحقین کیلیے 3,3 لاکھ روپے امدادکااعلان، حیدرآبادمیں احتجاجی مظاہرہ

سکھر: ایم این اے نفیسہ شاہ خیرپور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے شخص کی عیادت کررہی ہیں فوٹو : ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ سے7 افرادکی ہلاکت پر ضلع خیرپور میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں پانچ روزہ سوگ کے اعلان کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں ، ڈی آئی جی سکھر، امیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ جانوری برداری کے دو متحارب گروپوں کی دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ، حملے کے ذمے داران جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلیے تین تین لاکھ روپے،شدید زخمیوں کیلیے ایک ایک لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والوں کیلیے پچاس،پچاس ہزار روپے امدادکا اعلان کیا ہے،حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق واقعے کیخلاف پیپلزیوتھ ونگ اورسندھ پیپلز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین میں مسلح افراد بھی شامل تھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 
Load Next Story