آئی سی سی امپائرز کو بنگلہ دیش بھیجنے میں خوفزدہ

اس تمام تر صورتحال میں آئی سی سی اپنے میچ آفیشلز پاکستان کیخلاف باہمی سیریز کیلیے بنگلہ دیش بھیجنے سے ہچکچا رہی ہے


Sports Desk April 05, 2015
اس تمام تر صورتحال میں آئی سی سی اپنے میچ آفیشلز پاکستان کیخلاف باہمی سیریز کیلیے بنگلہ دیش بھیجنے سے ہچکچا رہی ہے. فوٹو: فائل

آئی سی سی کو امپائرز بنگلہ دیش بھیجنے میں خوف آنے لگا، پاکستان سے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کی سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کردیے، کوارٹر فائنل میں بھارت سے شکست پر علیم ڈار کا پتلا جلائے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا ملبہ بنگلہ دیش نے امپائرنگ پرڈال دیا تھا، شائقین نے آفیشلز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایوارڈز یافتہ امپائر علیم ڈار کے پتلے تک جلائے گئے تھے، یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ بھارتی ایما پر بنگلہ دیش کے خلاف جان بوجھ کر غلط فیصلے کیے گئے۔

اس تمام تر صورتحال میں آئی سی سی اپنے میچ آفیشلز پاکستان کیخلاف باہمی سیریز کیلیے بنگلہ دیش بھیجنے سے ہچکچا رہی ہے، ساتھ ہی پی سی بی نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ اس بات کا انکشاف خود بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کیا، انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے غیررسمی طور پر ہم سے کہاکہ علیم ڈار کا پتلا جلائے جانے کے بعد امپائرز کو کافی تشویش ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنی تشویش ظاہر کی جو ایک فطری بات ہے۔

بہرحال مجھے امید ہے کہ کوئی بُری چیز واقع نہیں ہوگی، میں نے آئی سی سی کو بھی یقین دہانی کرائی کہ آفیشلز کی سیکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہاں معمولات خوشگوار انداز میں چل رہے ہیں اور ہر چیز بہتر انداز میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں