اذلان شاہ ہاکی کپ کاآج پاکستان کے بغیر آغاز ہوگا

آسٹریلیا کو ریکارڈ 8جبکہ بھارت کو 5 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے


Sports Reporter April 05, 2015
آسٹریلیا کو ریکارڈ 8جبکہ بھارت کو 5 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے بغیر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز اتوار سے ملائیشیا میں ہوگا۔

ماضی میں گرین شرٹس کے بغیر اس ایونٹ کے انعقاد کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا تاہم اب انٹرنیشنل سطح پر ہونے والے ایونٹس میں میزبانوں نے ٹیم کو ''گڈ بائی'' کہنا شروع کر دیا ہے۔

ایپوہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، میزبان ملائیشیا، بھارت، کوریا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹائٹل کیلیے ایکشن میں دکھائی دیں گی، کینگروز ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

آسٹریلیا کو ریکارڈ 8جبکہ بھارت کو 5 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ابتدائی روز3 میچزکا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بھارت اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ملائیشیا اور نیوزی لینڈآمنے سامنے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ 12 اپریل کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں