این اے246متحدہ کاوفاق اورالیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ

ایم کیو ایم نے اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے،ذرائع


عامر خان April 05, 2015
ایم کیو ایم نے اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے،ذرائع ۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے246کے ضمنی انتخابات میں انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آ ئی کی حمایت پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے، ایم کیو ایم نے کریم آ باد کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم کے کار کنوں اور ہمدرودں کے خلاف مقدمات قائم کر نے پر بھی اعلیٰ حکام کو آ گاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ انتظامیہ کے تعاون پر بھی تشویش ہے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔