پاکستان میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا

عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں


ویب ڈیسک April 05, 2015
عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ فوٹو: این این آئی

KARACHI: پاکستان میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا۔

پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا ، ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا،عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور چرچز میں جانے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عبادات کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھول چڑھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں