پیپلز پارٹی الیکشن جیت کر پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی پرویز اشرف

اپوزیشن نے یہ سوچ کرحکومت چھوڑی کہ پیپلزپارٹی زیادہ دیرنہیں چل سکے گی،ہم نے چیلنج قبول کرکے ملک کوپٹڑی پرڈال دیا،گفتگو


APP/Numainda Express October 09, 2012
موسم سرمامیں گھریلو صارفین کوگیس فراہمی یقینی بنایاجائے،وزارت پٹرولیم کا دورہ،ڈنمارک اورملائیشین سفیروں کی ملاقاتیں فوٹو: فائل

HYDERABAD: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب میں حکومت بنائے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات بھی جیتے گی۔

دوبارہ اقتدار میں بھی آئے گی ۔ وہ پیر کو وزیراعظم ہائوس میں امتیاز صفدر وڑائچ کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر زرداری کی متاثرکن قیادت اور بینظیر بھٹو شہید کے وژن کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے مفاہمت، رواداری اور ضبط و تحمل کی پالیسی پر عمل کیا ہے اور گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ 2008 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو 124 نشستیں ملیں جبکہ حکومت بنانے کیلیے 172 کی ضرورت تھی، یہ صرف صدر زرداری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے نہ صرف حکومت قائم کی بلکہ کامیابی سے اپنی مدت بھی پوری کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جو بجلی کی صورتحال یا افراط زر کیلیے وفاقی حکومت پر تنقید کرتی ہے۔

پنجاب میں امن و امان کے قیام اور ذخیرہ اندوزی روکنے میں اپنی ناکامی بھول جاتی ہے۔ اس موقع پر فریال تالپور اور وفاقی وزراء قمر زمان کائرہ، مولا بخش چانڈیو اور نذر محمد گوندل بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلوصارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور وزارت پانی وبجلی کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیساتھ کام کرنیکی ہدایت کی ہے تاکہ تھرمل پاورپلانٹس کو بلاتعطل ایندھن کی فراہمی ہوسکے اور ملک میں بجلی کی پیداوار کا عمل متاثر نہ ہوسکے۔ وزیراعظم سے ڈنمارک کے سفیر اولے موسبی نے ملاقات کی ، وزیراعظم سے ملائشیاء کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حصرالسین بن مجتابر نے بھی ملاقات کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں