چارسدہ میں رشتے کے تنازع پر داماد نے سسر سمیت 10 افراد کو قتل کردیا

پولیس نے ہلاک افراد کے رشتے داروں کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع رکدی ہے۔


ویب ڈیسک April 05, 2015
ملزم اپنے ماں باپ ، بھائی اور بھابھی کو پہلے ہی قتل کر چکا ہے ۔ فوٹو: فائل

تنگی کےعلاقے جیندی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی کے گاؤں اورنگ زیب قلعہ داؤد کلئ میں گل احمد خان نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے چچا جمال خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جمال ، چچی زرپری ، چچا زاد بھائی شاہ خالد ، فیصل ، عرفان ، ابوبکر اور چچا زاد بہنیں نویدہ ، کلثوم ، سمیرا اور فاطمہ جاں بحق ہوگئیں، واردات کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گل احمد اپنے چچا جمال کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس رشتے کے حق میں نہیں تھے جس پر اس نے گزشتہ سال اپنے والدین ، بھائی اور بھابھی کو بھی قتل کردیا تھا، واقعے کے بعد اس نے جمال کی بیٹی سے زبردستی منگنی کی ۔ جمال کی جانب سے شادی سے انکار پر اس نے اپنے چچا اور اس کے گھر والوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔