ملائشیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف سمیت 6 افراد ہلاک

جمال الدین جرس امریکا میں ملائیشیا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2015
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملائیشین وزیر داخلہ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ملائشیا میں ہیلی کاپٹر آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وزیراعظم نجیب رزاق کے چیف آف اسٹاف سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوانٹن سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور آنے والے ہیلی کاپٹر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں امریکا میں تعینات سابق ملائیشین سفارتکار سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ ملائشیا کے وزیر داخلہ نے سابق سفیر جمال الدین جرس کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام 6 افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں