کوئٹہ میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا 11 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں 4 خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 05, 2015
دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود، ہینڈ گرینیڈ اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے کچلاک میں کارروائی کر کے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان ایف سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی خانو اور نیو خروٹ آباد میں کارروائی کر کے 4 خود کش بمباروں سمیت 11 دہشت گردوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود، ہینڈ گرینیڈ اور خود کش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔

ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن بروقت کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔ دوسری جانب آئی جی ایف سی نے کامیاب کارروائی پر ایف سی کے جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔