ترقیاتی کاموں میں ایک روپے کی خیانت بھی برداشت نہیں کروں گا شہبازشریف

بیکار بیٹھنے اور کرپشن سے قومیں ترقی نہیں کرتیں جب کہ محنت اور ایمانداری سے دشمن بھی ڈرتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 05, 2015
دیہی علاقوں میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

PALM BEACH GARDENS: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 15ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے دیہی علاقوں میں 2ہزار کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں دیہی روڈز پروگرام کے تحت صوئے آصل میں 8 کلومیٹر سڑک کی کشادگی کاسنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہات میں معاشی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منتخب نمایندے اپنے علاقوں میں منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے میں ایک روپے کی خیانت بھی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ شفاف کام کے بغیر اس منصوبے کا مقصد پورا نہیں ہو گا، ٹھیکے داروں کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد رقوم ملیں گی، خراب کام کرنے والے ٹھیکے داروں اور انجینیرز کوسخت سزائیں ملیں گی جب کہ بہتر کارکردگی والے ٹھیکے داروں کو انعام اور اسناد سے نوازا جائے گا۔ بیکار بیٹھےرہنے اور کرپشن سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، محنت اور ایمانداری سے دشمن بھی ڈرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |