یمن کے بحران کا مذاکرات کےذریعے حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں سرتاج عزیز

یمن کے بحران پر پاکستان کے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہوگا، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک April 05, 2015
یمن میں موجود بحران میں طوالت سے امت مسلمہ اس سے متاثر ہوگی، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یمن کے بحران پر پاکستان کے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہوگا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن میں موجود بحران میں طوالت سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اور امت مسلمہ اس سے متاثر ہوگی۔ پاکستان یمن کے بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام مشکلات کے باوجود ہم فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ انقرہ کے نتیجے میں ترکی اور پاکستان نے یمن کے معاملے کا پر امن حل نکالنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں