چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں میں واپسی کا اعلان کردیا
ہم اسمبلیوں میں جائیں گے اور بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یمن کا معاملہ پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا پر گہرے اثرات مرتب کررہا ہے، اس لئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی اور وہ خود پارٹی کا موقف پیش کریں گے۔ ہم اب تک دوسروں کی جنگ میں شریک ہوکر نقصان اٹھا رہے ہیں، سعودی عرب سے تمام مسلمانوں کا خاص لگاؤ ہے، بحیثیت مسلمان ہم اپنی جان دے کر اس سرزمین کا دفاع کریں گے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کے پیچھے مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ہے کیونکہ دونوں جانب مسلمان ہیں، اس لئے ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم اس آگ میں شامل ہونے کے بجائے اسے بجھانے کی کوشش کریں۔ ۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے اور جوڈیشنل کمیشن میں ہم یہ ثابت کریں گے اور 2015 انتخابات کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے استعفے دے دیئے تھے لیکن انہیں منظور ہی نہیں کیا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اب بھی اسمبلی کے رکن ہیں۔ اب ہم اسمبلیوں میں جائیں گے اور بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lskim_imran-khan_news