پاکستانی فضائی حدود میں 2 غیر ملکی مسافر طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے

کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث کویت ایئر ویز اور سنگا پور ایئر لائن کے طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے


ویب ڈیسک April 05, 2015
پائلٹس نے کمال مہارت سے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث کویت اور سنگاپور کے مسافر طیارے پاکستانی فضائی حدود میں تصادم سے بال بال بچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کویت ایئرویز کا طیارہ اسلام جارہا تھا جب کہ سنگاپور ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں کمزور ریڈار فریکوئنسی کے باعث دونوں طیارے گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے لیکن پائلٹس نے مہارت سے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دونوں ایئر لائن کمپنیوں نے اپنی شکایات درج کرا دی ہیں جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ژوب میں فضاء میں ریڈار فریکوئنسی کم ہونے کے باعث اکثر حادثات کا خوف رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔