یمن کے شہر عدن میں حوثی باغیوں کی گولا باری سے متعدد شہری ہلاک

حوثی باغیوں کے حملے میں بچے بھی ہلاک ہوئے اورعلاقہ دو دن سے بجلی اور پانی سے محروم ہیں،غیرملکی خبررساں ایجنسی


متاثرہ علاقوں میں اگر صورت حال پر فوی قابو نہیں پایا گیا تو بہت جلد انسانی بحرا ن پیدا ہوسکتا ہے، مقامی افراد فوٹو:فائل

FAISALABAD: یمن کے ساحلی شہر عدن کے علاقے موالا میں حوثی باغیوں نے ٹینکوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جب کہ ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق اس کارروائی میں کئی افراد ہلاک ہوئے دوسری جانب غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے میں بچے بھی ہلاک ہوئے اورعلاقہ دو دن سے بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔

شمالی یمن کے شہر دالیا میں حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے گئے 7 افراد کو قتل کردیا جب کہ عدن میں اب بھی سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں کے افراد کا کہنا ہے کہ کہ اگر صورت حال پر فوی قابو نہیں پایا گیا تو بہت جلد انسانی بحرا ن پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ علاقے سے کھانے کی اشیا کے ساتھ پانی بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب یمن کی حکومت ، سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی جانب سے حوثی قبائل کے مضبوط علاقوں پر 11 روزہ فضائی کارروائیوں کے باوجود باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے جب کہ انہیں حکومت سےالگ ہوجانے والے کچھ فوجی یونٹس کی مدد بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں