حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہوگا وزیراعلیٰ سندھ
متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں، سید قائم علی شاہ
KARACHI:
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے منصفانہ انتخاب کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپولیس حلقے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنائیں، دونوں فورسز نے مل کر شہر میں امن و امان بحال کیا اور انتخاب کے روز بھی امن بحال رکھ سکتی ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lsw16_cm-sindh_news