مقبوضہ کشمیر خاتون شہید1681گمنام قبروں کا اعتراف ریاستی اسمبلی میں3نوجوان گھس گئے

قابض اہلکاروں نے کرناگ میں خاتون کو شہید کیا،نوجوانوں نے ریاستی اسمبلی کے فلور پر آکر بیروزگاری کیخلاف نعرے لگائے.

قابض اہلکاروں نے کرناگ میں خاتون کو شہید کیا،نوجوانوں نے ریاستی اسمبلی کے فلور پر آکر بیروزگاری کیخلاف نعرے لگائے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی درندوں نے بربریت کے تازہ واقعے میں ایک بز رگ خا تون کو تشد د کرکے شہیدکردیا۔


جبکہ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تین نوجوان ایوان میں داخل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کر ناگ میں بھارتی فوجیوں نے رات کو ایک گھرمیں داخل ہوکر بز رگ خا تون کو جسما نی تشد د کرکے شہیدکردیا۔ دریں اثناء جموں کشمیر اسمبلی میں بے روزگاری کے ایشو پر بحث جاری تھی کہ پریس گیلری میں بیٹھے ہوئے نوجوان چھلانگ لگا کر گیلری سے اسمبلی کے فلور پر آگیا اور بے روزگاری کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے۔

جبکہ گیلری میں موجود دوسرے دو مظاہرین نے جھنڈے لہرا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے تینوں افراد کو زبردستی اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں پونچھ کی ضلعی انتظامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ سرحد ی ضلع میں 1681گمنام قبریں موجود ہیں تاہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق ضلع میں گمنام قبروںکی تعداد 2700 سے زیادہ ہے۔ یہ اعتراف مقبوضہ علاقے کے انسانی حقوق کمیشن کو پیش کیا گیا ہے۔
Load Next Story