سلمان خان انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت بن گئے

سلمان خان ٹائمز آف انڈیا کے سروے میں شاہ رخ، اکشے، سیف اور ہریتک پر نمبر لے گئے


ویب ڈیسک April 06, 2015
سلمان خان ٹائمز آف انڈیا کے سروے میں شاہ رخ، اکشے، سیف اور ہریتک پر نمبر لے گئے. فوٹو: فائل

بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، وہ نا صرف بالی ووڈ کے نمبر ون اداکار ہیں جن کے مداحوں کی تعداد بھی بہت بڑی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بھی بن گئی ہیں۔

حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کے کیے گئے ایک سروے میں جو کہ ستمبر 2014ء میں شروع کیا گیا میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ سلمان خان اپنے دیگر ساتھی اداکاروں جن میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، سیف علی خان اور ہریتک روشن شامل ہیں ان سب میں سے انٹرنیٹ میڈیا پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بھی بن گئے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں نمبر ون اسٹار ہونے کی وجہ سے تو جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ کافی نرم طبیعت کے بھی واقع ہوئے ہیں اور آئے روز سماجی کاموں میں بھی حصہ لینے میں شہرت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں