بھٹ فیملی صرف خوبصورت باتیں ہی کرتی ہے سہیل خان

پاک بھارت کو پروڈکشن میں سرمایہ کاری ہم نے کی اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا،سہیل خان

پاک بھارت کو پروڈکشن میں سرمایہ کاری ہم نے کی اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا،سہیل خان۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت کو پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کی ایک پائی بھی نہیں لگی، ان کے پاس صرف خوبصورت باتیں ہی ہیں۔


ان خیالات کا اظہار فلمساز سہیل خان نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سہیل خان نے کہا کہ2004ء میں ان کے ساتھ پاک بھارت کوپروڈکشن میں فلم ''نظر'' بنائی جس میں پاکستانی اداکارہ میرا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، یہ پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم تھی۔ اس کے بعد ''گینگسٹر''، ''جنت ''، ''دی کلر''، ''جشن'' بنائیں۔ ان تمام فلموں میں سرمایہ کاری سہیل خان پروڈکشن کی ہی تھی، یہی وہ فلمیں ہیں جن کی باکس آفس پر کامیابی نے ان کے فلم پروڈکشن کو دوبارہ سے پاؤں پر کھڑا کیا۔

مہیش بھٹ کا پاک بھارت مشترکہ پروڈکشن خواب تھا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہم نے ساتھ دیا، جب ہم نے ان کا اصل چہرہ اور رویہ دیکھا تو مزید پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابھی بھی ان کی پروڈکشن میں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بھی کسی اور کا ہی سرمایہ ہے، مہیش بھٹ فیملی کی خوبصورت باتوں پر مت جائیں کیونکہ ہمارے فنکار اور میڈیا والے ان کے بارے میں ابھی وہ کچھ نہیں جانتے جو میں جانتا ہوں۔
Load Next Story