پی ایچ ایف نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے، رانا مجاہد


Sports Reporter April 06, 2015
پی ایچ ایف نے باڈی کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے 50 کروڑ روپے گرانٹ دینے کی درخواست کررکھی ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی، سیکرٹری فیڈریشن رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف گذشتہ 2 سال سے مالی بحران کا شکار ہے، اسلام آباد میں جاری پاکستان ہاکی کا کیمپ بھی فنڈزکی کمی کے باعث ختم کردیا گیا تھا، اس صورت حال کے بعد انڈیا ہاکی ( ایچ آئی ) نے پاکستان کو مالی مدد کی پیشکش کی تھی تاہم پی ایچ ایف نے بھارتی آفر کو مسترد کردیا ہے اور بھارتی ہاکی فیڈریشن کو جوابی ای میل بھی کر دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے اور ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ شروع کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن گذشتہ دو برس سے مالی بحران کا شکار ہے، پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے جہاں پلیئرز کو 24 ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں مل سکے ہیں وہیں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلیے اسلام آباد میں لگایا جانے والا کیمپ بھی گذشتہ دنوں اچانک ختم کردیاگیا تھا، پی ایچ ایف نے باڈی کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے 50 کروڑ روپے گرانٹ دینے کی درخواست کررکھی ہے لیکن گذشتہ ڈیڑھ برس گزر جانے کے باوجود اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں