رئیل میڈرڈ نے گرینیڈا کو 91 سے کچل دیا

مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈواپنے کھیل کے عروج پر دکھائی دیے اور انھوں نے پانچ گول کیے۔


Sports Desk April 06, 2015
مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈواپنے کھیل کے عروج پر دکھائی دیے اور انھوں نے پانچ گول کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: رئیل میڈرڈ نے اسپینش لیگ میں گرینیڈا کو 1 کے مقابلے میں 9 گول سے روند دیا، یہ رئیل کی 1967 کے بعد کسی بھی ٹیم کیخلاف بڑے مارجن سے پہلی فتح ہے، حریف سائیڈ کا واحد گول بھی ڈیگو مینز کے اون گول کی مرہون منت رہا، اس مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈواپنے کھیل کے عروج پر دکھائی دیے، انھوں نے پانچ گول کیے۔

پہلا گول ان فارم گیرایتھ بیل نے 25 ویں منٹ میں کیا، رونالڈو نے ہاف ٹائم کے 8 منٹ بعد حریف گول پوسٹ پر گولہ باری شروع کی، ان کے چوتھے گول سے قبل اور بعد میں کریم بینزیما نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی، ریئل میڈرڈ نے صرف 4 منٹ کے اسپیل میں تین گول کیے۔ اس موقع پر ڈیگو مینز اتنے جذباتی ہوئے کہ اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند ڈال کر حریف سائیڈ کا کھاتہ کھول دیا۔ اس موقع پر رونالڈو نے ہیڈرر پر گیند کو جال میں ڈالا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد میڈرڈ کی ٹیم بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |