متحدہ پی ٹی آئی کشیدگی ختم کرنے کیلیے پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں کا رابطہ

پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں نے دونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔

پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں نے دونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان حلقہ این اے246 میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کیلیے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کے رہنماؤں نے رابطہ کیاہے اوردونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔ ذاتیات اورمخالفانہ بیان بازی سے گریزکیا جائے۔
Load Next Story