سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا

موبائل کمپنیاں انعامی اسکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں، عدالت


ویب ڈیسک April 06, 2015
کمپنیاں انعامی اسکیمیں فوری طور پر بند کریں، عدالت کا فیصلہ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری نے موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

موبائل کمپنیوں کی انعامی اسکیموں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل کمپنیاں انعامی اسکیموں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کر رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا کمپنیاں ایسی اسکیمیں فوری طور پر بند کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں