اسمبلیوں میں لوٹنے والے تحریک انصاف کے اراکین آج اجنبی ہیں مولانا فضل الرحمان

آئین کے تحت استعفا دینے والے خود بخود مستعفی ہوجاتے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

سعودی عرب ایک دوسرے کی آزمائش میں پورا اترنے والے دوست ہیں تاہم یمن میں فوج بھیجنے کے لئے صورتحال واضح نہیں، مولانا فضل الرحمان فوٹو: آن لائن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج جو اپنی نشستوں پر واپس آئے ہیں وہ اراکین نہیں اجنبی ہیں۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کے تحت استعفا دینے والے خود بخود مستعفی ہوجاتے ہیں لہٰذا تحریک انصاف کے جو اراکن آج اپنی نشستوں پر واپس آئے ہیں وہ اراکین نہیں اجنبی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی آزمائش میں پورا اترنے والے دوست ہیں تاہم یمن میں فوج بھیجنے کے لئے صورتحال واضح نہیں اس لئے اس حوالے سے تفصیلی غور و فکر کے بعد متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کیا جانا چاہئے۔
Load Next Story