باجوڑ ایجنسی میں اسکول کے قریب دھماکے میں لیویز اہلکار شہید

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں لیویز کے صوبیدار سلطان بخت شہید ہوئے، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک April 06, 2015
دھماکا باجوڑ ایجنسی کے علاقے بادان ماموند میں بوائز اسکول کے قریب ہوا، پولیٹیکل انتظامیہ فوٹو: فائل

بادان ماموند میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا باجوڑ ایجنسی کے علاقے بادان ماموند میں بوائز اسکول کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر جانے والے لیویز فورس کے صوبیدار سلطان بخت شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں