احتساب بل پر ن لیگ سے مشاورت کوتیارہیںامتیازصفدر
اگرکسی نے 1970ء میں بھی کرپشن کی تو کارروائی ہونی چاہیے:خرم دستگیر
پیپلزپارٹی کے وزیرمملکت برائے داخلہ امتیازصفدر وڑائچ نے کہاہے کہ احتساب بل پرمسلم لیگ ن کے اعتراضات دورکرنے کیلیے ان سے مشاورت کوتیارہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ یہ اچھا قانون بنے۔بل اسٹینڈنگ کمیٹی کوبھیج دیا گیاہے،کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے بھی ارکان شامل ہیں۔ یہ بل کے بارے میں اعتراضات اوراپنا موقف وہاں پیش کریں اگر ان کا نقطہ نظر درست ہوگا تو ان کی سفارشات بل میںشامل کرلی جائیںگی۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' کے میزبان جاویدچوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ حکومت نے ہرفورم اور ہر سطح پر ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ہم نے سلالہ واقعہ پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عمران خان صرف عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے خرم دستگیرنے کہاکہ عمران خان نے جنوبی وزیرستان جانے کا اعلان کیا تھا۔
مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے۔ احتساب بل 2009 میں بھی پیش کیا گیا تھا۔ایک سال بحث ہوتی رہی اور پھر اس بل پر حکومت بیٹھ گئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب شروع کرنے کی کوئی حد نہیںہونی چاہیے۔ اگر کسی شخص کے خلاف یہ ثبوت مل جائے کہ اس نے 1970 میں کرپشن کی تھی تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسلم نے کہا کہ ہمارا وزیرستان جانے کا مقصد ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ہمارے مارچ میں پچاس ہزار لوگ شریک تھے اور یہ بڑا موثر رہا ۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر ڈاکٹرخالد سومرو نے کہا کہ عمران خان ڈرامہ کر رہے ہیں۔ ڈرون حملے مشرف کے دور میں شروع ہوئے ۔ اس دور میں عمران مشرف کے ساتھ تھے ۔ اس وقت امن مارچ کیوں نہیں کیا۔