پاکستان اور سری لنکا کا باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پاک سری لنکا تعلقات نئےدورمیں داخل ہورہےہیں اوردونوں ممالک نےدفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےپراتفاق کیا،وزیراعظم
پاکستان اور سری لنکا نے مختلف شعبوں میں تعاون کے 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سری لنکا سمیت تمام پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں مؤقف ہے، سری لنکن صدر سے دفاع، تجارت، سیاحت، کھیل اور سارک کے معاملات پر بات ہوئی جب کہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا، کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی اور دونوں ممالک آئندہ چند سالوں میں باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئی ڈی پیز کے لئے 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں جنہیں عوام کی سطح پر مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوستانہ تعلقات مستحکم کرنے کے نواز شریف کے عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تعلیم، کھیل، قدرتی آفات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان منشیات سمگلنگ روکنے، بحری تجارت میں باہمی تعاون، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔