مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

فائرنگ کے واقعات شوپیاں اور بارہ مولا میں پیش آئے


ویب ڈیسک April 06, 2015
بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مقبوضہ وادی میں آزادی کے لئے مسلح جدو جہد میں پھر تیزی آگئی ہے۔ فوتو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں ضلع شوپیاں کے علاقے اشیپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بارہ مولا کے علاقے پٹن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کرکے پولیس افسر کو زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مقبوضہ وادی میں آزادی کی جدو جہد میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں