یمن میں عرب اتحادی افواج کی بمباری اور جھڑپوں میں 70 سے زائد باغی ہلاک

عدن میں جھڑپوں کے دوران 36 باغی ہلاک جبکہ صدرمنصورہادی کےحامیوں نے باغیوں کے زیرکنٹرول ملٹری بیس کا کنٹرول حاصل کرلیا۔


ویب ڈیسک April 06, 2015
سعودی اتحادی افواج نے ال اناد ایئربیس اورملٹری کیمپ پر بمباری کی جس میں 10 باغی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے. فوٹو:فائل

یمن کے مختلف شہروں میں جھڑپوں اور عرب اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 70 سے زائد باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں صدر منصور ہادی کے حامیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 36 باغی ہلاک ہوگئے جب کہ شہر میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں، عدن کے شمالی علاقے دالے میں جھڑپ کے دوران 19 باغی اور 15 صدرمنصور ہادی کے حامی مارے گئے جب کہ عالمی امدادی تنظیم ریڈ کریسنٹ نے ہنگامی بنیاد پر امدادی سامان عدن پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب صوبہ ابیان میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے زیر قبضہ ملٹری بیس کا کنٹرول صدر ہادی کے حامیوں نے حاصل کرلیا جب کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 باغی ہلاک ہوگئے۔ ادھر سعودی اتحادی افواج نے ال اناد ایئربیس اور ملٹری کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 باغی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے، اسی طرح اتحادی افواج نے صوبہ شبوا میں بھی باغیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 8 باغی مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں