ایس ای سی پی نے 108 این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیے

30 دن کے اندرلائسنسوں کی تجدید نہ کرانےپر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں لائسنس کی تنسیخ بھی شامل ہے، ایس ای سی پی


Numainda Express April 07, 2015
30 دن کے اندر لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں لائسنس کی تنسیخ بھی شامل ہے، ایس ای سی پی۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے پر 108 غیرمنافع بخش فلاحی تنظیموں (این جی اوز) کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں، لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن 42 کے رول نمبر 6کے تحت منسوخ کیے گئے۔

ایس ای سی پی نے رواں سال یکم جنوری کو جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعے ایسی تمام این جی اوز جنہیں یکم جنوری 2010 سے پہلے لائسنس جاری کیے گئے تھے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے لیے 31جنوری تک درخواستیں جمع کرائیں، ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کو انتباہ کیا تھا کہ 30 دن کے اندر لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں لائسنس کی تنسیخ بھی شامل ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایس ای سی پی نے 136 ایسی تنظیموں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جنھوں نے گزشتہ 5 سال کے دوران اپنے سالانہ فنانشل اکاؤنٹ جمع نہ کرائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کرائی، ان تمام کمپنیوں کو اپنا موقف پیش کرنے اور اظہار وجوہ کا جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی، تمام این جی اوز کی جمع کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کمیشن نے 108 غیرمنافع بخش تنظیموں کی لائسنس منسوخ کر دیے ہیں جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے، تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |