’’ماضی کی فلموں کی کامیابی مشہور فلمی جوڑیوں کے سر بھی ہے‘‘

سورن لتااور نذیرکو پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے پہلی یادگار فلمی جوڑی کہا جا سکتا ہے۔

سورن لتااور نذیرکو پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے پہلی یادگار فلمی جوڑی کہا جا سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

ماضی میں پاکستانی فلموں کی ایک بڑی کشش سلور اسکرین پر نظر آنے والی جوڑیاں بھی تھیں جو فلم بینوں کو مقناطیس کی طرح سینما گھروں تک کھینچ کر لے آتی رہی ہیں۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سہرا یادگار فلمی جوڑیوں کو جاتا ہے،جو آج بھی شہرت کی حامل ہیں، پاکستانی فلم انڈسٹری بے شک احیاء کے عمل میں ہے،لیکن ابھی تک درجنوں فلمیں بنانے کے باوجود ایک بھی کامیاب جوڑی نہ دے سکی۔ سورن لتااور نذیرکو پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے پہلی یادگار فلمی جوڑی کہا جا سکتا ہے۔


انھوں نے بالی ووڈ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا بعدازاں لالی ووڈ میں کام کیا۔لالی ووڈکے عروج کی معروف یادگار فلمی جوڑیوں میں درپن اور نئیر سلطانہ، محمد علی اور زیبا، سنتوش کمار، صبیحہ خانم، ندیم اور بابرا،ندیم اور شبنم، شاہد اور رانی،اعجازاور فردوس،نیلی اور جاوید شیخ،وحید اور زیبا،شبنم،بابرا،انجمن اور سلطان راہی،اکمل اور شیریں،سلمی آغا اور جاوید شیخ،رانی اور کمال،نغمہ اور حبیب شامل ہیں۔

ریمااورصائمہ شاید وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی جوڑی معمر رانا،سعود،شان اور بابر علی کے ساتھ بھی کامیاب رہی۔یہ تمام ایسی یادگار فلمی جوڑیاں ہیں،جنھوں نے فلم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔آج بھی لالی ووڈ کی فلمیں ان جوڑیوں کے نام سے یاد کی جاتی ہیں۔

لیکن فلم انڈسٹری کے زوال اور احیاء کے بعد بھی اب دو سے زائد دہائیوں سے پاکستان فلم انڈسٹری کو کوئی یادگاریا بہترین جوڑی نہ مل سکی جس کے لیے اداکاروں کی محنت کے ساتھ فلم پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو چاہیے کہ وہ ماضی کی ان روایت کو برقرا رکھتے ہوئے بدلتے فلمی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی جوڑیا ں بنائیں جن کا بظاہر جوڑ بھی نظر آئے اور وہ اسکرین پر پرکشش اور دلکش بھی نظر آئیں۔
Load Next Story