بھارتی نہیں پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی ہوگینادیہ حسین

ہمارے فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بجائے پاکستانی فلموں میں کام کرکے اسے پرموٹ کرنا چاہیے، نادیہ حسین


Cultural Reporter April 07, 2015
کوئی اچھا کردار یا پروجیکٹ ملے گا تو میں فلم میں ضرور کام کروں گی،نادیہ حسین۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: ایک طویل عرصہ بعد پاکستان میں فلموں کا آغاز ہوا خوشی کی بعد کہ وہ لوگ جو اب تک ٹیلی ویژن پر کام کررہے تھے انھوں نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اور ان ہی کوششوں سے آج ہمارے ملک میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جلد پاکستان میں عمدہ اور معیاری فلمیں بنیں گی،ہمارے فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بجائے پاکستانی فلموں میں کام کرکے اسے پرموٹ کرنا چاہیے۔ یہ بات پاکستان کی سپر ہٹ ماڈل اور ٹی وی اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہی۔

انھوں نے کہا مجھے بھارتی نہیں پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی ہوگی، کیونکہ اس وقت جب کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری قدم جمارہی ہے ہمیں اسے بھر پور سپورٹ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا مجھے کوئی اچھا کردار یا پروجیکٹ ملے گا تو میں فلم میں ضرور کام کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں