پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متوقع قرارداد کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی طے

یمن کے معاملے کو حل کرنے کیلیے حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔


عامر خان April 07, 2015
یمن کے معاملے کو حل کرنے کیلیے حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس میں اس معاملے پر متفقہ موقف پیش کیلیے پیش کی جانے والی متوقع قرارداد کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

متوقع قرارداد کیلیے حکومت کی جانب سے یہ موقف پیش کیا جائے گا کہ یمن کے معاملے کے لیے پاکستان کسی ملک پر براہ راست حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی یمن کی جنگ میں براہ راست شرکت کرے گا۔ یمن کے معاملے کو حل کرنے کیلیے حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں